Islamic Quotes about life in Urdu with images for | WhatsApp Status | Instagram Bio and Story | Facebook 

We are going to share with  Islamic Quotes about life in Urdu , Islamic Quotes about life in Urdu, islamic Quotes about life for difficult time, islamic Quotes about life for Facebook whatsapp Instagram, 

(92islamicquotes.com

اسلام وعلیکم خوش آمدید 

پیارے دوستوں کیسے ہیں آپ سب امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہونگے اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد بھی رکھتے ہوں گے پیارے دوستوں وقت چاہے کتنا ہی برا کیوں نہ ہو ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کریں اللہ کو پکاریں اللہ پاک آپ کی تمام مشکلات کو دور فرما دے گا دعا لیجیے دعا دیجیے دعا کیجیے خود کو دوسروں کے ہاتھوں ٹوٹنے مت دیں دوسروں سے امیدیں مت لگائیں کہ انسانوں سے وابستہ امیدیں تکلیف دیتی ہیں اللہ سے امید لگائیں اللہ پاک آپ کا بھروسہ اور آپ کی امید کو کبھی ٹوٹنے نہیں دے گا صبر سے کام لیں صبر کا اجر جنت ہے پیارے دوستوں آپ کو ہماری محنت پسند آئے تو آپ islamic quotes about life in Urdu کو زیادہ سے زیادہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ شیئر کریں. دعاؤں میں یاد رکھیں. جزاک اللہ خیرا 


92islamicquotes.com


Islamic Quotes about life in Urdu with images for | WhatsApp Status | Instagram Bio and Story | Facebook  


 ١)ایک اللہ ہی کی محبت ہے جو ہر مطلب سے پاک ہے اللہ کی محبت اپنے دل میں بسا لو اور اللہ کے پسندیدہ بندے بن جاؤ اللہ کی مانو اور اللہ کو پالو



٢)جب کسی سے کوئی غلطی ہو جائے تو اسے معاف کر دیں کیونکہ معاف کرنے والا بدلہ لینے والے سے بڑا ہوتا ہے آپ بھی تو اللہ سے یہی امید رکھتے ہیں کہ اللہ پاک آپ کو معاف فرما دے گا تو درگزر سے کام لیں





 Read  
Peaceful Islamic Quotes in Urdu with images


Islamic Quotes about life in Urdu 


٣)اپنے چھوٹوں کے ساتھ پیار و محبت سے پیش آئیں بچوں کو خوش رکھیں جو بچوں کو خوش رکھتے ہیں ان کے لیے جنت میں ایک گھر ہے جسے الفرح کہتے ہیں



٤)ایک اہم بات کہ اللہ سے ہم جب بھی مانگتے ہیں اللہ پاک ہماری کیوں نہیں سنتا ہماری دعا اسی وقت قبول کیوں نہیں کرتا وہ اس لیے کیونکہ اللہ پاک ہمارا صبر آزماتا ہے ہماری تڑپ دیکھتا ہے اور پھر بہتر کی جگہ بہترین سے نوازتا ہے تم اللہ کی مصلحت کو کبھی نہیں سمجھ سکتے اللہ بہتر عطا کرنے والا ہے




Islamic Quotes about life with images 


٥)جو اللہ کی محبت میں فنا ہو جاتا ہے اس کے قدموں میں دنیا گر جاتی ہے اور اس کی آخرت سنور جاتی ہے کیونکہ اللہ پاک اس کو اپنا مقبول بندہ بنا لیتا ہے اور جو اللہ کا ہو جائے پھر ساری دنیا اس کی ہو جاتی ہے



٦)اللہ پاک اتنا کریم ہے کہ تمہارے سارے گناہ دیکھنے کے باوجود بھی تم کو اسی وقت سزا نہیں دیتا بلکہ انتظار کرتا ہے کہ کب میرا بندہ میری طرف پلٹے گا کب میرا بندہ توبہ کرے گا اور جب انسان توبہ کر کے اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے تو کائنات کی ہر شے خوش ہوتی ہے




New Islamic Quotes about life in Urdu 


٧)اللہ کے سامنے ایسے مانگو جیسے ایک چھوٹا بچہ گڑگڑا کر اپنی ماں سے ضد کرتا ہے اور ماں کو بچے پہ اتنا پیار آتا ہے ماں فوراً بچے کی ضد پوری کر دیتی ہے لیکن میرا اللہ تو ٧٠ ماؤں سے بڑھ کر محبت کرنے والا ہے جب تم اللہ کے سامنے عاجز ہو کر گڑگڑا کر مانگو گے تو وہ کیوں نہیں تمہاری فریاد پوری کرے گا وہ ضرور کن فرمائے گا کیونکہ اللہ کے لیے کچھ ناممکن نہیں



٨) اللہ پاک آزماتا ہے تمہاری تڑپ کو دیکھتا ہے تمہاری چاہت کو لیکن تمہیں مایوس نہیں کرتا پتہ ہے کیوں؟ کیونکہ وہ سب سے بڑھ کر رحمٰن و رحیم اور عطا کرنےوالا ہے




Beautiful islamic quotes about life in Urdu 


٩)اللہ پاک کو جس انسان کی آواز سننا بار بار پسند ہو اسی کو آزماتا ہے کہ میرا بندہ مانگے مجھ سے باربار کیونکہ اللہ پاک کو اس انسان کا مانگنا اچھا لگتا ہے اس لیے عطا کرنے میں تاخیر کرتا ہے جب کہ اللہ پاک چاہے تو پل میں کن فرما کر تقدیر بدل دے اللہ پاک صبر بھی انہیں بندوں کا آزماتا ہے جن کو وہ اپنے قریب لانا چاہتا ہو



١٠)لوگوں سے انکے ظرف اور عقل کے مطابق بات کرنی چاہیے ایک جاہل کے سامنے آپ عالم کے برابر کی بات کریں گے تو وہ اسکے سر سے گزر جائے گی اسی طرح کسی جاہل سے الجھنا کیچڑ پر پتھر مارنا ہے جس کے چھینٹے آپ کے اپنے اوپر ہی آئیں گے




Islamic Quotes about life for Facebook 


١١)اپنے دشمن سے ہمیشہ محتاط رہیں اور اپنے دوست سے اس وقت دوری اختیار کر لیں جب وہ اپنی زبان سے آپکے لئے دوسروں کے سامنے زہر اگلنے لگے کیونکہ ایک حاسد دوست کئی دشمنوں سے بدتر ہوتا ہے



١٢)لوگوں کا کام ہے باتیں بنانا اور لوگوں کی باتیں پتھر کی طرح ہوتی ہیں اگر دل پہ لو گے تو دل ٹوٹ جائے گا اگر نظر انداز کر کے آگے بڑھو گے تو زندگی سکون میں آجائے گی کیونکہ کسی کے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ نا چاہے




Islamic Quotes about life in Urdu wallpaper 


١٣)لوگ تمہیں بیچ سڑک لا کر تمہارا کردار اچھال دیں تو گھبرانا مت اور اللہ پہ بھروسہ رکھنا کیونکہ اللہ پاک ہی عزت و ذلت دینے والا ہے اگر تم حق پر ہوگے تو کوئی تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا



١٤)آج تم کسی کا برا چاہتے ہو کسی نا حق مال کھاتے ہو کسی پر تہمت لگاتے کسی کی دل آزاری کرتے ہو تو کل ان سب کا بدلہ ضرور پاؤ گے کیونکہ جو کسی کا برا چاہتا ہے اس کے ساتھ بھی برا ہی ہوتا ہے




Islamic Quotes about life in Urdu images free download 


١٥)انسان دنیا میں آکر دنیا کی رنگینیوں میں ایسا کھو جاتا ہے کہ اس کو ہوش تک نہیں رہتا کہ میری اصل زندگی تو آگے کی زندگی ہے جس کے لیے مجھے دنیا میں نیک اعمال کرنے چاہیے آج جو بیج بونا ہے اسی کا پھل آخرت میں ملے گا اچھا بیج ہوگا تو اچھا پھل ملے گا گندا بیج ہوگا تو پھل بھی برا ہی ملے گا



١٦)کچھ لوگ صرف کامیابی کے پیچھے بھاگتے ہیں اور ایک شہرت یافتہ آدمی بننے کے لیے غلط طریقے سے مال کماتے ہیں غلط راستہ اختیار کرتے ہیں وہ شاید بھول جاتے ہیں کہ آج اگر اپنے پیٹ میں حرام کی کمائی کا ایک لقمہ بھی ڈالو گے تو وہ کل قیامت کے دن تمہارے پیٹوں میں آگ بھردے گا




Islamic Quotes about life in Urdu for WhatsApp status 


١٧)خوبصورت ہونا کمال کی بات نہیں خوب سیرت ہونا کمال ہے کیونکہ خوبصورتی تو دو دن کی ہوتی ہے آج اگر کوئی خوبصورت ہے تو کل کو اسکی خوبصورتی ڈھل جائے گی لیکن ایک اچھی سیرت ہمیشہ دلوں میں رہتی ہے ایک اچھی سیرت سب کے دلوں میں گھر کر جاتی ہے 



١٨)اپنے سے کم حیثیت لوگوں کو حقیر مت جانیے تکبر سے بچتے رہیے کیونکہ تکبر کا انجام بہت بھیانک ہے جس کے دل میں ذرا بھر بھی تکبر ہوگا وہ جنت میں نہیں جاۓ گا اللہ پاک عاجزی کو پسند فرماتا ہے




Islamic Quotes about life in Urdu for Instagram story


١٩)حیا روح میں ہونی چاہیے حیا نظر میں ہونی چاہیے اگر حیا روح میں نہیں ہوگی تو تمہارے طرح طرح کے حجاب کس کام کے حیا سے نظریں جھکا کر رکھیں



٢٠)تمہاری بیوی تمہاری عزت ہے اس کو سب کے سامنے ذلیل مت کرو اور نہ ہی کبھی طعنہ دو سب کے سامنے اپنی بیوی کو عزت دو بلاوجہ ان پر بہتان مت باندھو اور نہ ہی برے القاب سے پکارو




Islamic Quotes about life inspiration in Urdu 


٢١)جب ایک بیٹی پیدا ہوتی ہے تو اللہ کی رحمت گھر میں آتی ہے اللہ پاک اس انسان سے خوش ہوتا ہے جو بیٹی کی اچھی پرورش کرے اور بیٹی کی پیدائش کو برا نا جانے جو بیٹی کی اچھی کفالت کرتا ہے وہ جنت میں جانے کا حقدار ہے



٢٢)وہ لمحہ کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے جب لوگ آپ کو ضرورت کے لیے استعمال کرتے ہیں اور ضرورت پوری ہونے کے بعد آپ کو اپنی زندگی سے ایسے نکال دیتے ہیں جیسے دودھ سے مکھی کوایسے بے حس لوگوں کے شر سے دور رہیں




Islamic Quotes about life in Urdu images Facebook 


٢٣)عورت ایک پھول کی مانند ہوتی ہے اور پھول چمن میں ہی کھلے ہوئے اچھے لگتے ہیں اگر پھول کو توڑ کر باہر لاؤ گے تو وہ مر جھا جائے گا اسی طرح جب عورت کو باہر نکالو گے تو وہ باہر کی گندگی سے مرجھا جائے گی



٢٤)اکیلے ہونے کے لیے تنہائی ضروری نہیں ہوتی بعض دفعہ آپ سب کے ساتھ ہوتے ہوئے بھی تنہا ہوتے ہیں کیونکہ وہاں سب تو ہوتے ہیں لیکن کوئی آپ کا اپنا نہیں ہوتا جو آپ کے درد کو سمجھ سکے آپ کا ساتھ دے سکے




Islamic Quotes about life in Urdu for Instagram bio


٢٥)محبت اور عزت ہر رشتے کے لیے ضروری ہے ورنہ رشتہ ٹوٹ جاتا ہے کسی سے بھی وقت کی بھیک نہ مانگیں جو آپ سے محبت کرتا ہوگا وہ آپ کے لیے خود وقت نکالے گا جہاں عزت نہ ملے وہاں سے چپ چاپ ہٹ جائیں اسی میں بھلائی ہے



٢٦)کسی پر ظلم کرو گے تو اس کی سزا دنیا میں ہی پا لو گے کیونکہ مظلوم پر ظلم کرنا بہت بھاری گناہ ہے مظلوم کی بد دعا سیدھی عرش تک پہنچتی ہے اور ظالم کو اس کے کیے کی سزا دنیا میں مل جاتی ہے اور آخرت میں الگ سزا ہوگی




Life Inspirational Islamic Quotes in Urdu 


٢٧)اپنے والدین کے ساتھ نرمی برتو والدین کے ساتھ بد سلوکی کرنے والے سے اللہ پاک ناراض ہوتا ہے والدین بہت بڑی نعمت ہیں والدین کی خدمت کر کے جنت پاؤ جو والدین کے ساتھ برا سلوک کرتا ہے سکا بدلہ دنیا میں ہی پاتا ہے



٢٨)یہ دنیا مکافات عمل ہے آج کسی کے ساتھ برا کرو گے کل کو اسکا بدلہ لازمی پاؤ گے مکافات کی چکی بہت باریکی سے پیستی ہے اس لیے کسی کے ساتھ برا کر کے اپنے انجام کے لیے بھی تیار رہو جو گڑھا دوسروں کے لیے کھودتے ہو اس میں تم خود ضرور گرو گے کیونکہ اللہ پاک کا انصاف بہت سخت ہے




Best Islamic Quotes about life in Urdu 


٢٩)جس انسان میں احساس زیادہ ہے وہ بہت قیمتی ہے کیونکہ جن کے دل نرم ہوتے ہیں وہی دوسروں کے لیے احساس رکھتے ہیں دوسروں کے درد کو سمجھ سکتے ہیں ایسے انسان بہت نایاب ہوتے ہیں اللہ پاک نرم گفتگو کرنے والے کو پسند فرماتا ہے



٣٠)جو اعلیٰ ظرف لوگ ہوتے ہیں وہ بہترین نیت رکھتے ہیں وہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوتے انہیں ہر پل اللہ پر پورا بھروسہ ہوتا ہے یہی یقین انکی تمام پریشانیوں کو دور کر دیتا ہے اللہ پاک ایسے انسانوں سے بہت خوش ہوتا ہے جو اللہ کی ذات پر کامل یقین رکھتے ہیں




Islamic status Quotes about life in Urdu 


٣١)اللہ کے سامنے آنسو بہا لو کیونکہ اللہ تمہارے آنسوؤں کا مذاق نہیں اڑاتا ایک اللہ ہی ہے جو ہمارے ٹوٹے دل کو جوڑتا ہے ہمیں تسلی دیتا ہے کہ میں ہوں تمہارے ساتھ غم نہ کرو اداس نہ ہو مایوس نہ ہو



٣٢)عورت کوئی کھلونا نہیں کہ کب تمہارا دل کرے اس کے ساتھ کھیل جاؤ یاد رکھو ایک عورت ہی ہے جو موت کے منہ سے گزر کر تمہیں باپ بناتی ہے عورت ایک خوبصورت نعمت ہے اور اس نعمت کی قدر کیجئے




Islamic Quotes about life in Urdu images hd 


٣٣) کسی کے سامنے صفائیاں پیش نہ کرو جو تم پر اعتماد کرتا ہوگا وہ ہر حال میں تمہارا ساتھ دے گا اس کو صفائیاں وضاحتیں دینے کی ضرورت نہیں اور جو تم پر یقین ہی نہیں کرتا ہوگا تو اس کو جتنی مرضی صفائیاں دے دو وہ یقین نہیں کرے گا اگرچہ آپ سچے ہی کیوں نہ ہو 



٣٤)ٹھوکریں لگنا بھی اچھی ہوتی ہیں ایک تو پتہ چل جاتا ہے کہ کون آپ کا اپنا ہے اور کون نہیں کون آپ کو کتنا سنبھالتا ہے اور دوسرا آپ کے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کا پتہ چل جاتا ہے




Islamic Quotes about life in Urdu for WhatsApp dp


٣٥)ڈگریاں لینا کمال نہیں ڈگریاں صرف کاغذ کا ٹکڑا ہوتی ہیں آپ کی اصل پہچان تو آپ کے کردار اور اخلاق سے ہوتی ہے آپ کی بول چال اور رویوں میں آپ کی تعلیم جھلکنی چاہیے





پیارے اور معزز دوستوں امید ہے کہ آپ سب کو ہماری محنت ضرور پسند آئی ہوگی انشاءاللہ ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی اسی طرح ہم آپ سب تک اچھی اچھی دلچسپ اور معلوماتی باتیں پہنچاتے رہیں کسی کو دینا ہو تو اچھا وقت دیں آپ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور ہمارا ساتھ دیں Islamic Quotes About Life in Urdu  کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں اللہ آپ سب کی دلی مراد پوری کرے اللہ پاک آپ سب کو پیارا پیارا کعبہ اور میٹھا میٹھا مدینہ دکھاۓ آمین اللہ پاک ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اللہ حافظ. فی امان اللہ



No comments