Islamic religious Quotes in Urdu with images for | WhatApp Status | Instagram Bio and Story | Facebook
We are going to share with All of you. Islamic religious Quotes , islamic religious Quotes in Urdu, islamic religious Quotes, Islamic religious Quotes life, Islamic religious Quotes for Facebook whatsapp Instagram,
اسلام وعلیکم خوش آمدید
پیارے دوستوں کیسے ہیں آپ سب امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہونگے اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد بھی رکھتے ہوں گے اسلام ایک پر سکون مذہب ہے اسلام میں کسی انسان کو دوسرے انسان سے برتری حاصل نہیں سوائے تقویٰ کے. ایک دوسرے سے محبت کرنے والے بنو آپس میں خوشیاں بانٹو ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھو جب حقوق العباد کا معاملہ صاف ہوگا تو حقوق اللہ بھی اللہ معاف فرما دے گا اور بیشک اللہ چاہے تو بے حساب بخش دے اللہ کے خزانوں میں کوئی کمی نہیں ایک دوسرے سے نرمی برتنی چاہیے نرم لہجے میں بات کریں اور مسلمان تو مسلمان کا بھائی ہے اپنے بھائی کے لیے وہی پسند کرو جو خود کے لیے کرتے ہو اللہ سے دعا مانگتے رہیے کہ دعا مومن کا ہتھیار ہے دعا کے ذریعے تقدیر بدل سکتی ہے نا ممکن ممکن میں بدل سکتا ہے بس یقین پختہ رکھیں. پیارے دوستوں آپکو ہماری محنت پسند آئےتو آپ islamic religious Quotes کو زیادہ سے زیادہ اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کریں. دعاؤں میں یاد رکھیں. جزاک اللہ
Islamic religious Quotes in Urdu with images for | WhatApp Status | Instagram Bio and Story | Facebook
١)سمجھدار ہے وہ انسان جو نہ دوسروں کی برائی کرے اور نہ ہی دوسروں کی برائی سنے
٢)اللہ کو ناراض مت کرو اس دنیا کے پیچھے کیونکہ یہ دنیا تو ختم ہو جانی ہے
٣)انسان اپنی پوری زندگی خواہشات کے پیچھے گزار دیتا ہے
٤)اللہ کا قرب چاہتے ہو تو سرد موسم میں اپنی نیند چھوڑ کر تہجد کے لیے کھڑے ہو جاؤ
٥)عرصہ ہوا طیبہ کی گلیوں سے وہ گزرے ہیں
اس وقت بھی گلیوں میں خوشبو ہے پسینے کی
٦)اللہ کی محبت آپکو بستر سے مصلے تک لے جاتی ہے
٧)ہماری جان اور مال سب اللہ کی امانت ہے
٨)جب انسان کو اللہ سے محبت ہوتی ہے تب مؤذن کی پکار پر انسان فوراً مسجد کا رخ کرتا ہے
٩)جو راستہ اللہ کی طرف جاتا ہے وہ دل سے طے ہوتا ہے
١٠)نیک دوست تنہائی سے بہتر ہے اور تنہائی برےدوست سے بہتر ہے
١١)بری صحبت سانپ سے بھی زیادہ خطرناک ہے
١٢)کوشش کرتے رہو اور اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑ دو
١٣)آؤ نماز کی طرف آؤ کامیابی کی طرف
١٤)قرآن پاک میں ٧٠٠ مرتبہ نماز کا حکم ہوا ہے
١٥)بیشک وہ جنت کے وارث ہوں گے جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
١٦)قرآن میں ہماری تمام پریشانیوں کا حل ہے
١٧)کھانا پینا ہر جائز و اچھا کام سیدھے ہاتھ سے شروع کرنا چاہیے
١٨)فجر کی نماز سے دن کا آغاز کرو کہ سب کام خود ہی ہوتے چلیں جائیں گے
١٩)نماز کے لئے جگہ کی نہیں نیت کی ضرورت ہوتی ہے
٢٠)کسی کی ادا بھی قبول نہیں ہوتی اور کسی کی قضا بھی اللہ کو بہت پسند آتی ہے
٢١)وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو سکتا جس کے دل میں ذرہ برابر بھی تکبر ہوگا
٢٢)بیشک روح کی غذا اللہ کے ذکر میں ہے
٢٣)بیشک مردہ دلوں کو قرآن زندہ کر دیتا ہے
٢٤)اگر دل میں سکون چاہیے تو تلاوت قرآن کو عادت بنا لیجیے
٢٥)بیشک قرآن کی ہر آیت میں نشانی ہے
٢٦)جن لوگوں نے تکبر کیا انکا غرور اللہ نے خاک میں ملا دیا
٢٧)اے اللہ ہمیں ایسا بنا دے کہ تجھے پسند آجائیں
٢٨)انسان کو کوئی چیز نہیں ہرا سکتی جب تک انسان خود ہار نا مان لے
٢٩)کوئی آپکی عزت اچھالتا ہے تو اچھالنے دو کیونکہ اللہ پاک ہی عزت اور ذلت دینے والا ہے
٣٠)جب کبھی پریشان ہو تو اللہ سے کہ دیا کرو اللہ کے پاس تمہاری سب پریشانی کا حل ہے
٣١)تمہیں کیا خبر کہ تمہاری دعا قبول ہونے ہی والی ہو
٣٢)آج کل انسان ہی انسان کا دشمن بنا ہوا ہے
٣٣)اے اللہ ہم گناہگاروں پر رحم فرما
٣٤)حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم کا دیوانہ تو سارا زمانہ ہے
٣٥)بیشک اللہ کا وعدہ ہے جو تم اللہ کی راہ میں دو گے اس سے اچھا تمہیں بدلے میں ملے گا
Post a Comment