Islamic pictures and Quotes in urdu for WhatsApp Status | Instagram Bio and Story | Facebook 

We are going to share Islamic pictures and Quotes with All of you. Islamic Pictures and Quotes, islamic quotes in urdu images Facebook, islamic Quotes images hd, islamic Quotes in Urdu, urdu Islamic Quotes images, 

(92islamicquotes.com

اسلام وعلیکم خوش آمدید 

پیارے دوستوں کیسے ہیں آپ سب امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہونگے اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد بھی رکھتے ہوں گے جو دوسروں کے لیے ہمدردی رکھتے ہیں وہ لوگ کبھی دھکے نہیں کھاتے کیونکہ اللہ پاک ان کی مدد فرماتا ہے اللہ پاک سے ہمیشہ مدد مانگتے رہو کیونکہ اللہ پاک آپ کی پکار کو باربار سننا چاہتا ہے خود کو ایسا بناؤ کہ دوسروں کے کام آ سکو دلی سکون ملے گا ہر دم اللہ کا ذکر کرتے رہیے بیشک اللہ کے ذکر سے دلوں کو سکون ملتا ہے اللہ سے ہمیشہ بھلائی کا سوال کرو اور یہ سوال کروکہ اللہ پاک اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کرے. پیارے دوستوں آپ کو ہماری محنت پسند آئے تو آپ Islamic pictures and Quotes کو زیادہ سے زیادہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ شیئر کریں. دعاؤں میں یاد رکھیں. جزاک اللہ خیرا 


92islamicquotes.com


Islamic pictures and Quotes in urdu for WhatsApp Status | Instagram Bio and Story | Facebook 


 ١)کسی کے برے اور مشکل وقت میں کبھی ہنسنا مت کیونکہ وقت کو سب یاد رہتا ہے وقت بھولتا نہیں آج اگر کسی دوسرے کے برے وقت پہ ہنسو گے تو کل کو لوگ تم پہ بھی ہنسیں گے



٢)لوگ بھروسہ توڑ کر معافیاں مانگتے ہیں جب بھروسہ ہی ٹوٹ جائے تو معافی مانگنے کا کوئی مطلب نہیں رہتا




Islamic pictures and Quotes in urdu 


٣) انسان نیکی اس وقت کرتا ہے جب برائی کے قابل نہیں رہتا حالانکہ انسان کو نیکی ہر وقت کرنی چاہیے کہ کیا پتا کونسی نیکی کب بخشش کا سبب بن جاۓ



٤)کسی انسان کو اس کے ظاہر کی وجہ سے مت دھتکارو ہو سکتا ہے اس کا باطن آئینے کی طرح صاف ہو




   Read : Peaceful Islamic Quotes in Urdu with Images 

Islamic Quotes in Urdu images Facebook 


٥)اپنی سوچ کو دوسروں کے لیےصاف رکھو اگر زیادہ سوچو گے تو ہر انسان میں خامی نظر آئے گی خود اپنی سوچ کو مثبت رکھو



٦)کبھی رات میں اکیلے اللہ سے باتیں کر کے دیکھو اور خود کا موازنہ کرو کہ اللہ نے تمہاری زبان سے کتنی بار درود پڑھوایا کیونکہ اللہ کو جو لوگ پسند ہوتے ہیں اللہ انہی کی زبان سے اپنے پیارے محبوب صل اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرواتا ہے




Islamic Quotes in Urdu wallpaper 


٧)جو ایمان والے ہیں وہ اللہ سے ڈرتے ہیں اور سچے لوگوں کے ساتھ رہتے ہیں



٨)جب انسان ہر حالات سے سمجھوتہ کر لیتا ہے تو ایک انسان دوسرے انسان کو برداشت کر کے اس سے سمجھوتہ کیوں نہیں کرتا




Best Islamic Pictures and Quotes 


٩)اللہ پاک ہر ٹوٹی ہوئی چیز کو کسی بڑی کامیابی کی طرف لے کر جاتا ہے جیسے بکھرے بادلوں سے بارش ہونا بکھری مٹی سے اناج اگنا اسی طرح جب کسی انسان کا دل ٹوٹتا ہے تو اللہ پاک اس سے بہت اچھا کام لینا چاہتا ہے اسے کامیابی کی طرف لے کر جاتا ہے



١٠)تمہاری اداسی سمندر میں ایک قطرے کی طرح ہے جب کہ اللہ کی رحمت سمندر سے بھی بڑھ کر ہے تو تم کیوں پریشان ہو وہ اللہ ہے نا تمہاری سب اداسی دور کردے گا




Islamic pictures and Quotes for Facebook profile 


١١)انسان کو ذرا سی ٹھوکر کیا لگتی ہے اسکا ایمان یقین سب ڈگمگا جاتا ہے انسان اللہ سے سوال کرنےلگتا ہے کہ اللہ ہماری سنتا کیوں نہیں.... یہ دنیا آزمائش کی جگہ ہے آزمائش سب پر آتی ہے لیکن جو صبر و شکر سے کام لیتے ہیں وہ کامیاب ہو جاتے ہیں



١٢)اگر آپ رشتوں کوجوڑ کر رکھنا چاہتے ہیں تو آپکو اپنے آنکھ کان سب بند کرنے ہوں گے خود کو گونگا بہرہ بنانا پڑتا ہے رشتوں کو بچانے کے لیے




Islamic pictures and Quotes for whatsapp dp


١٣)ایک وقت ایسا آتا ہے کہ انسان کا دل سب جذبات سے خالی ہو کر بنجر ہو جاتا ہے نا کسی سے محبت کی امید ہوتی نا کسی سے نفرت رہتی



١٤)کسی بھی رشتے میں ایمانداری بہت ضروری ہوتی ہے جب آپ رشتوں میں وفاداری اور ایمانداری نہیں برتیں گے تو رشتے برباد ہو جائیں گے



           Read  : Islamic Quotes in Urdu Images Faceook

Beautiful islamic pictures and Quotes 


١٥)انسان جس دن یہ سمجھ لے کہ جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے تو ساری پریشانیاں دور ہو جائیں گی کوئی گلہ شکوہ باقی نہ رہے گا



١٦)جب آپ کا دل بہت اداس ہو اور کوئی آپ کی سننے والا نہ ہو تو تب اللہ سنتا ہے تمہاری دل کی فریاد اللہ ہی ہے جو تمہاری فریاد رسی کرتا ہے




New Islamic pictures and Quotes 


١٧)اولاد کی بربادی تب شروع ہوتی ہے جب اس کے والدین اسکی ناراضگی اور ڈر کی وجہ سے کوئی بات نہ کہہ سکیں



١٨)والدین وہ انمول تحفہ ہے جس کی کمی دنیا کی کوئی شے پوری نہیں کر سکتی اپنے والدین کی قدر کیجیے اور ان سے دعائیں لیجیے




Islamic pictures and Quotes for Instagram story


١٩)جو لوگ اپنی بھڑاس نکال دیتے ہیں زبان کے تیز ہوتے ہیں ان لوگوں سے مت ڈرو..... ڈرو ان لوگوں سے جو بات دل میں رکھتے ہیں اور اپنا معاملہ اللہ کے حوالے کر دیتے ہیں



٢٠)آپ اچھے تب تک ہیں جب آپ دنیا کے سامنے سب اچھے اچھے کام کرتے رہیں ذرا سی ایک غلطی ہونے کی دیر ہے یہ دنیا آپ کی سب اچھائی آپ کے منہ پر مار دے گی




Islamic pictures and Quotes for whatsapp status 


٢١)لوگوں کو خوش کرنے کے چکر میں اللہ کو نہ بھول جائیں یاد رکھیں اگر اللہ راضی ہو گیا تو دنیا خود ہی آپ کے قدموں میں ہوگی



٢٢)جو اللہ والے ہوتے ہیں وہ فقیری اپناۓ ہوتے ہیں ان کے دل میں دنیا کی کوئی محبت نہیں ہوتی وہ فقط اللہ کو راضی کرنا چاہتے ہیں کہ بس ہر حال میں اللہ ہم سے راضی رہے




Shorts Islamic pictures and Quotes 


٢٣)جب انسان کے دل سے دنیاداری نکل جائے تو وہ اللہ والا ہو جاتا ہے اللہ پاک اسے اپنا مقبول بندہ بنا لیتا ہے



٢٤)جو اللہ کو چھوڑ کر غیر اللہ کی پناہ مانگتے ہیں اور اللہ کی عبادت کرنے کی بجائے بتوں کی پوجا کرتے ہیں تو وہ لوگ بہت خسارے میں ہے اور انکا سہارا ایک مکڑی کے کمزور جال کے سوا کچھ نہیں




Islamic Pictures and Quotes in urdu images 


٢٥)جب ہم ٹوٹ کر بکھر کر ٹھوکر کھا کر اپنی محبوب چیز گنوا کر اللہ کے پاس آتے ہیں تو اللہ ہمیں تھام لیتا ہے ایسا تھامتا ہے کہ کبھی گرنے نہیں دیتا اور اللہ کا سہارا مضبوط ترین ہے



٢٦)بیشک وہ لوگ کامیاب ہیں جو ایمان لائے اور اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں اور وعدہ خلافی نہیں کرتے اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں




Islamic Quotes in Urdu free download 


٢٧)جو کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرتا ہے تو اللہ پاک بھی بروز قیامت اس کی پردہ پوشی فرمائے گا



٢٨)میرا اللہ ہی ہے جسے میں نے پریشانی میں پکارا تو پریشانی حل کردی غم میں پکارا تو غم غلط ہو گئے مفلسی میں پکارا تو مفلسی ختم کردی بیماری میں پکارا تو شفاء بخشی راہ میں بھٹکا تو راستہ دکھایا جہالت میں تھا تو اپنے محبوب صل اللہ علیہ وسلم کا دامن ہاتھ میں تھما دیا




Islamic pictures and Quotes for Instagram bio


٢٩)اللہ سے محبت ایسے کرو کہ تمہارا نفس بھی تمہاری روح میں مل جائے اور نفس اور روح ایک ہو جائے اور تمہاری روح اللہ کی محبت میں ڈوب جاۓ



٣٠)جو صورت دیکھتے ہیں وہ کبھی خوش نہیں ہوتے اور جو سیرت دیکھتے ہیں وہ کبھی نا خوش نہیں ہوتے




Islamic Quotes in Urdu 


٣١)جب آپ کسی اپنے سے دھوکہ کھاتے ہیں تو اسکا درد آپ کی رگوں میں اس کیڑے کی طرح رینگتا ہے جو جسم سے ایک ایک قطرہ کر کے خون چوس لیتا ہے



٣٢)ایک وقت آتا ہے جب اللہ پاک ہر اس شخص کی سچائی آپ پر کھول دیتا ہے جو اپنے دل میں آپ کے لیے بغض اور حسد رکھتا ہے




Islamic pictures and Quotes in urdu 2 lines 


٣٣)نماز وہ ہے جسکا سوال سب سے پہلے کیا جائے گا نماز وہ ہے جو تمہاری بخشش کا ذریعہ ہے نماز وہ ہے جو اللہ کے قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے نماز وہ ہے جو نجات کا ذریعہ ہے



٣٤)جو شخص درود شریف پڑھتا ہے وہ خوش قسمت ہے کہ اللہ نے اپنے محبوب صل اللہ علیہ وسلم کا ذکر اس کی زبان سے کروایا




Islamic pictures and Quotes for Difficult time 


٣٥)انسان اللہ کی مصلحت کبھی سمجھ نہیں پاتا اور خود کو اذیت دیتا رہتا ہے اور جب اسے اللہ پاک کی مصلحت سمجھ میں آ جاتی ہے تو پھر کوئی غم اس کے دل میں باقی نہیں بچتا




پیارے اور معزز دوستوں امید ہے کہ آپ سب کو ہماری محنت ضرور پسند آئی ہوگی انشاءاللہ ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی اسی طرح ہم آپ سب تک اچھی اچھی دلچسپ اور معلوماتی باتیں پہنچاتے رہیں کسی کو دینا ہو تو اچھا وقت دیں آپ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور ہمارا ساتھ دیں islamic pictures and quotes کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں اللہ آپ سب کی دلی مراد پوری کرے اللہ پاک آپ سب کو پیارا پیارا کعبہ اور میٹھا میٹھا مدینہ دکھاۓ آمین اللہ پاک ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اللہ حافظ. فی امان اللہ


No comments