Islamic Quotes in Urdu with images for WhatsApp Status | Instagram Bio and Story | Facebook
We are going to share Islamic Quotes in Urdu with All of you. Islamic Quotes in Urdu, islamic status Quotes in Urdu, islamic Quotes in Urdu wallpaper, islamic Quotes in Urdu free download, Urdu Islamic Quotes,
اسلام وعلیکم خوش آمدید
پیارے دوستوں کیسے ہیں آپ سب امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہونگے اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد بھی رکھتے ہوں گے پیارے دوستوں امن پسند بنیے صلح رحمی اختیار کریں اسلام امن کو پسند کرتا ہے کسی کی پیٹھ پیچھے برائی مت کریں کسی کا مذاق نہ اڑائیں اپنے سے کمتر کو حقیر مت جانیں اپنے سے کمزور لوگوں کا مذاق نہ اڑائیں کسی کو برے القاب سے مت پکاریں حقوق العباد کا معاملہ بہت سخت ہوتا ہے اس لیے ہر دم اللہ سے ڈرتے رہیے اپنے فرائض و واجبات کی باقاعدہ ادائیگی کریں دعامانگنے میں کنجوسی مت کریں دعا عبادت کا مغز ہے ہر وقت اپنی زبانوں کو درود و سلام سے تر رکھیں. پیارے دوستوں امید ہے آپ کو ہماری محنت پسند آئی ہوگی آپ islamic quotes in urdu کو زیادہ سے زیادہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ شیئر کریں دعاؤں میں یاد رکھیں جزاک اللہ خیرا
Islamic Quotes in Urdu with images for WhatsApp Status | Instagram Bio and Story| Facebook
١)آپ لوگوں کی سازشوں سے گھبرائیں مت کیونکہ اللہ کی تدبیر سب پر بھاری ہے
٢)جھوٹے لوگ جھوٹ کی مٹھاس کا بہت ہنر رکھتے ہیں
اور سچے لوگ ہمیشہ تنہا رہ جاتے ہیں لیکن سچے لوگ اللہ کی نظر میں بہت بلند ہوتے ہیں
Islamic Quotes in Urdu
٣)اللہ پاک کو وہی عمل پسند ہوتا ہے جو خالص اس کی رضا حاصل کرنے کے لیے ہو اپنے ہر عمل میں اللہ کی رضا شامل کرو
٤)اللہ کو پانا چاہتے ہو تو ذرا خود کے اندر جھانک کر دیکھو اللہ تمہیں مل جائے گا کیونکہ اللہ انسان کی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے
Islamic Quotes in Urdu wallpaper
٥)جب کبھی غلطی ہو جائے تو اسے قبول کر لو اپنی غلطیاں دوسروں پر مت ڈالو غلطی کی معافی ہے مگر کسی پر الزام لگانا اسکا دل دکھانا اس چیز کی معافی نہیں
٦)کوئی آپ کے سامنے کتنا ہی خوش کیوں نہ ہو لیکن آپ بند دروازے کے پیچھے اس کا حال نہیں جان سکتے شاید وہ اپنا غم چھپانے کے لئے چہرے پر مسکراہٹ رکھتا ہو اس لیے ہر کسی سے نرمی برتیں
Beautiful islamic quotes in urdu
٧)انسان بہت خودغرض ہوتا ہے کبھی اپنی نیت بدل لیتا ہے تو کبھی اپنی چاہت ہی بدل لیتا ہے
٨)تمہارے دل کی خاموشی کو صرف تمہارا رب ہی بہتر جانتا ہے اس لیے لوگوں سے گلے شکوے مت کرو صرف اللہ کو پکارو
Islamic Quotes in Urdu free download
٩)جب کوئی انسان چپ ہوتا ہے تو وہ اندر سے ٹوٹ چکا ہوتا ہے کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جو انسان کی آواز چھین لیتے ہیں
١٠)آپ اپنے دل کا حال اللہ کے سامنے بیان کریں یقین کریں اللہ کے سوا کوئی تمہارا بہترین دوست نہیں اللہ کے سوا کوئی تمہارا سچا مددگار نہیں
Islamic Quotes in Urdu with images
١١)اللہ پاک تمہاری صورت کو نہیں دیکھتا بلکہ اللہ پاک تمہارے دل اور تمہارے اعمال پر نظر رکھتا ہے
١٢)جس نے حق کربلا میں ادا کر دیا
اپنے نانا کا وعدہ وفا کردیا
گھر کا گھر سب سپرد خدا کردیا
اس حسین ابن حیدر پر لاکھوں سلام
Best Islamic Quotes in Urdu
١٣)کبھی کبھی میں اپنے اللہ کے سامنے ہاتھ پھیلا کر بیٹھ جاتی ہوں منہ سے کچھ نہیں بولتی بس آنکھوں سے آنسو رواں ہوتے ہیں اور دل اللہ سے باتیں کر رہا ہوتا ہے
١٤)میں بہت کمزور ہوں اللہ میرے حال پر رحم فرما میرے معاملات آسان فرمادے اور میری دعاؤں پر کن فرما دے
New Islamic Quotes in Urdu
١٥)خود کو اللہ کے سامنے ایسا بنا دو کہ تم دل میں خیال کرو اور اللہ تمہاری سب فریاد پوری کردے
١٦)جو انسان دل سےا تر جاتا ہے پھر اسکی دل میں کوئی قدر نہیں رہتی انسان وقت کے ساتھ جینا سیکھ لیتا ہے وقت سب کچھ سکھا دیتا ہے
Shorts Islamic Quotes in Urdu
١٧)جب کوئی آپکی قدر نہ کرے تو اس کی منتیں نہ کرو بلکہ اسے اسکے حال پر چھوڑ دو اور جو آپ کی قدر کرتا ہے آپ اس کی قدر کرو
١٨)ہم یہ نہیں جان سکتے کہ کون ہمارے ساتھ کتنا مخلص ہے ہم کسی کے دل میں جھانک نہیں سکتے بس وقت اور رویے سب بتا دیتے ہیں
Islamic Quotes in Urdu for Facebook
١٩)زندگی گزر ہی جاتی ہے وقت رکتا نہیں تو کوشش کریں اپنی زندگی کو اچھی طرح گزاریں اور لوگوں کے کام آئیں
٢٠)ایک جگنو کی طرح بن جاؤ جو راہ میں روشنی بکھیر دیتا ہے اندھیروں میں اجالا کر دیتا ہے اور روتے ہوئے چہروں پر ہنسی لاتا ہے
Islamic Quotes in Urdu for WhatsApp dp
٢١)جو آپ کے ساتھ مخلص ہوتا ہے وہ آپ کی پیٹھ پیچھے بھی آپ کا ہوتا ہے اور آپ کی برائی نہیں سن سکتا اس لیے مخلص انسان کا انتخاب کرو
٢٢)آدمی مال کی کمی کو ناپسند کرتا ہے حالانکہ مال کی کمی حساب کو کم کر دیتی ہے جسکا مال جتنا زیادہ ہوگا اس سے حساب بھی زیادہ ہوگا
Islamic Quotes in Urdu images Facebook
٢٣)جب ایک بچہ پیدا ہوتا ہے تو وہ نہ ہی فرشتہ ہوتا ہے اور نہ ہی شیطان وہ چاہے تو اپنے اعمال سے فرشتے سے برتر بھی ہو سکتا ہے اور اگر چاہے تو شیطان سے بدتر بھی
٢٤)جو صبر کرتے ہیں وہ شکوہ نہیں کرتے بس خاموش رہتے ہیں اور اس خاموشی کی پکار صرف اللہ سن سکتا ہے
Islamic Quotes in Urdu for Instagram bio
٢٥)اگر تم چاہتے ہو کہ اللہ تمہیں پسند کرے تو ہر معاملات میں صبر کرو اور اپنی زبان سے اللہ کا شکر ادا کرتے رہو
٢٦)کیا کہا سکون؟؟؟؟؟
ماں کے بغیر تو گھر ویران ہوتا ہے اور تم ماں کے بغیر سکون ڈھونڈتے ہو
Islamic Quotes in Urdu for Instagram story
٢٧)ماں وہ ہستی ہے جو تمہارے چہرے کی اداسی پڑھ لیتی ہے بیٹی تو اپنی ماں کا عکس ہوتی ہے ایک بیٹی اپنی ماں سے اپنا دکھ سکھ سب بانٹتی ہے
٢٨) جب کسی سے اختلاف ہوتا ہے تو اس کی شخصیت کا عکس آپ کے سامنے آجاتا ہے اور اس انسان کی اصلیت پتا چل جاتی ہے
Urdu Islamic Quotes
٢٩)جب تعلقات میں صرف آزمائش باقی رہ جائے تو وہ تعلق ٹوٹ جاتا ہے کیونکہ انسان کا ظرف ٹوٹ جاتا ہے بڑے سے بڑے حوصلے والے بھی ہار جاتے ہیں
٣٠)جب آدمی یہ جان لے کہ وہ جہاں کہیں بھی ہوتا ہے اللہ اس کے ساتھ ہوتا ہے تو یہ اس کا تزکیہ نفس ہے
Islamic Quotes in Urdu with images for dp
٣١)جہاں لڑائی جھگڑے کی بات ہو وہاں سے بچو کیونکہ لڑائی جھگڑے بھائیوں کے درمیان دشمنی پیدا کرتا ہے اور نفرت کی آگ کو بھڑکاتا ہے
٣٢)مومن وہ ہوتا ہے جو اللہ کی مانتا ہے مومن ادھر کی بات سن کر ادھر نہیں لگاتا بلکہ دو بھائیوں کے درمیان صلح کرواتا ہے
Islamic status Quotes in Urdu
٣٣)جو لوگ دل کے صاف اور سچے ہوتے ہیں انہیں غصہ جلدی آتا ہے اور وہ بات منہ پر کہہ دیتے ہیں جبکہ منافق اپنی بات دل میں رکھتا ہے اور منہ پر میٹھا بنا رہتا ہے
٣٤)نیکیاں کرتے رہو کیونکہ نیکیوں سے گناہ ایسے دھلتے ہیں جیسے کہ پانی سے میل دھلتا ہے
Islamic Quotes in Urdu images hd
٣٥)تم جب بھی مامگو یہ مت سوچو کہ یہ ناممکن ہے یا تمہارے بس میں کیا ہے؟
بلکہ یہ دیکھو کہ اللہ کے بس میں کیا نہیں ہے اللہ تو ساری کائنات کا خالق و مالک ہے جس سے تم مانگ رہے ہو
پیارے اور معزز دوستوں امید ہے کہ آپ سب کو ہماری محنت ضرور پسند آئی ہوگی انشاءاللہ ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی اسی طرح ہم آپ سب تک اچھی اچھی دلچسپ اور معلوماتی باتیں پہنچاتے رہیں کسی کو دینا ہو تو اچھا وقت دیں آپ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور ہمارا ساتھ دیں islamic quotes in urdu کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں اللہ آپ سب کی دلی مراد پوری کرے اللہ پاک آپ سب کو پیارا پیارا کعبہ اور میٹھا میٹھا مدینہ دکھاۓ آمین اللہ پاک ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اللہ حافظ. فی امان اللہ
Post a Comment