Motivational Islamic quotes in urdu with images for WhatsApp Status | Instagram Bio and Story | Facebook
We Are going To share motivational Islamic quotes in urdu with images with all of you. Islamic quotes in urdu, islamic status Quotes in urdu images facebook, islamic quotes in urdu wallpaper, beautiful islamic quotes in urdu, best islamic quotes in urdu, islamic quotes in urdu for whatsapp facebook, motivational islamic quotes, inspirational islamic quotes,
اسلام وعلیکم خوش آمدید
پیارے دوستوں کیسے ہیں آپ سب امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہونگے اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد بھی رکھتے ہوں گے انسان اپنے اخلاق و کردار کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے آپ اعلیٰ اخلاق کے مالک تب بنتے ہیں جب آپ دوسروں کے ساتھ نرمی برتیں اور دوسروں کے دکھ درد کو سمجھ سکیں دوسروں کی خیر خواہی کرنے والے بنیں کسی ضرورت مندکی مدد کرنے والے بنیں اللہ پاک کو وہ بندہ بہت پسند ہے جو کسی مسلمان کی پریشانی کو دور کرتا ہے جو کسی ضرورت مند کی ضرورت پوری کرتا ہے حقوق العباد کا معاملہ بہت سخت ہے کسی کا دل دکھانے سے پہلے ہزار بار سوچ لینا چاہیے کہ آپ کسی کا دل دکھائیں گے تو اس کی آہ عرش تک جاۓ گی اس لیے ہر وقت ڈرتے رہنا چاہیے اللہ پاک رحیم ہے تو قہار و جبار بھی ہے قرآن پاک کو خوب توجہ کے ساتھ سمجھ کر پڑھیں ... دوستوں امید ہے کہ آپ کو Motivational islamic quotes in urdu, بہت پسند آئیں گے آپ ہماری محنت کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں.
جزاک اللہ خیرا
Motivational Islamic quotes in urdu with images for WhatsApp Status | Instagram Bio and Story | Facebook
١) اگر اللہ پاک آپ کو آپکی مرضی کی منزل تک نہیں پہنچاتا
تو یقین کریں کہ بہتر ہوگا وہ آپ کے حق میں کیونکہ پھر اللہ پاک آپ کو اس منزل تک پہنچا دے گا جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا
٢) اگر اداس ہو جاؤ تو اللہ سے باتیں کر لیا کرو کیونکہ اللہ پاک اپنے بندے کی پکار کو خوب سنتا ہے اور اپنے بندے کی پکار کا جواب دیتا ہے
Islamic quotes in urdu images facebook
٣) تم وہ راستہ چنو جو تمہیں اللہ تک پہنچا دے کیونکہ راستے دو ہی ہیں
اگر تم اللہ کو یاد رکھو گے تو اللہ بھی تمہیں یاد رکھے گا
٤) ایک چراغ کو روشن کرنے کے لیے انسان کوشش کرتا ہے صرف سوچ لینے سے چراغ نہیں جلتے کوشش کا پھل ضرور ملتا ہے
Islamic quotes in urdu for dp
٥) زبان کو حرکت دینا تو بہت آسان ہے لیکن بہت سے لوگ اپنی زبان کی وجہ سے ہی جہنم میں جائیں گے
٦) اگر آپ سے جانے انجانے میں کوئی کفر سرزد ہو گیا ہے تو فوراً توبہ کر لیجیے اور وقتاً فوقتاً توبہ کرتے رہا کریں
Urdu islamic quotes
٧) گناہ کا راستہ آسان ہے لیکن دکھوں اور پریشانیوں سے گھرا ہوا ہے انسان گناہ تو کر لیتا ہے لیکن کبھی بھی پر سکون نہیں رہتا
٨) اللہ پاک آپ کو آزماۓ گا ہر اس چیز سے جو آپ کی پیاری ہوگی اور آخر میں اللہ پاک فرماۓ گا بتا اب اللہ کے سوا کون تیرا مخلص ہے
Islamic quotes in urdu for whatsapp status
٩) سچائی اور نیکی کا راستہ مشکل ضرور ہے لیکن اس کی منزل بہت خوبصورت ہے ایک سچا آدمی سب کو اچھا لگتا ہے اور اللہ پاک بھی سچ بولنے والے کو پسند فرماتا ہے
Islamic inspirational quotes abou life
١٠) جب قرآن کو غور سے پڑھا تو جانا کہ جب جب ہم قرآن پڑھ رہے ہوتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ اللہ پاک ہم سے باتیں کر رہا ہے ہمیں تسلی دے رہا ہے
١١) میرے خیال میں بس تو ہی تو
میری زبان پہ تیرا ذکر ہو
مجھے ایسا عشق عطا کر اللہ
کہ میرے وجود میں بس تو ہی ہو
١٢) جسے عشقِ حقیقی کی لذت پتہ چل جائے وہ دنیا کو بھول جاۓ وہ بس اللہ کی یاد سے ہر دم وابستہ رہے
Best islamic quotes in urdu
١٣) اللہ پہ یقین اتنا پختہ ہونا چاہیے کہ دنیا آپ کو ناممکن سے جتنا مرضی ڈراۓ
تم بس یہی کہنامیرا اللہ پوری دنیا پہ بھاری ہے
١٤) اللہ سے مانگا ہے کبھی اس طرح جیسے اس سے مانگنے کا حق ہے
تم تو صرف مشکل میں پکارتے ہو اسے اور وہ تو ہر وقت تمہیں یاد کرتا ہے
Beautiful islamic quotes in urdu
١٥) ایک بات ہمیشہ یاد رکھو جو رب تمہیں بلندی پر پہنچا سکتا ہے وہ پل میں زمین پر منہ کے بل بھی گرا سکتا ہے اس لیے عاجزی اختیار کرو اور تکبر سے گریز کرو
١٦) جب جب اللہ کو پکارو تو ایسے پکارو جیسے ایک چھوٹا بچہ اپنی ماں کو تڑپ کر پکارتا ہے اور ماں اپنے بچے کی خواہش پوری کر دیتی ہے
Islamic quotes in urdu for Facebook profile
١٧) جب قرآن کھولا اور پڑھا بیشک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے تو تسلی ہو گئی کہ مشکل عارضی ہیں اور اس کے بعد راحت و سکون ملے گا
١٨) ہماری نمازیں ہمیں برائی سے اس لیے نہیں روکتی کہ ہم نماز صحیح سے ادا ہی نہیں کرتے بس رکوع سجود پورے کرتے ہیں کہ فرض اتر جائے ورنہ دھیان تو سارا دنیا کی طرف ہوتا ہے
New islamic quotes in urdu
١٩) قرآن پاک کو ہر روز دھیان و توجہ کے ساتھ پڑھا جائے تو دیکھنا تمہارے لیے گناہ کرنا مشکل اور نیکی کرنا آسان ہو جائے گا
٢٠) اللہ کا شکر ادا کرنے کے لیے وجہ نہیں ڈھونڈتے بلکہ اللہ پاک کا شکر اداکرنے کی عادت ڈالنی چاہیے بس ہر حال میں زبان پہ شکر اللہ ہونا چاہیے
Islamic quotes in urdu for instagram bio
٢١) کبھی کبھی ہمارے پاس سب کچھ ہوتا ہے لیکن دل اداس ہوتا ہے کیونکہ آپ کا دل اللہ سے جڑنے کے لیے تڑپتا ہے تو اس وقت اللہ سے بات کیجیے اپنے دل کا بوجھ ہلکا کریں تو سکون آ جائے گا
Islamic quotes in urdu about life
٢٢) زندگی میں آزمائش لازمی ہے کسی کو بہت کچھ دے کر آزمایا جاتا ہے تو کسی سے کچھ لے کر آزمایا جاتا ہے بس ہر حال میں صبر اور شکر کا دامن نہ چھوڑیں
Islamic quotes in urdu for instagram story
٢٣) اگر آپ اپنی زندگی سے دکھ و غم کو دور کرنا چاہتے ہیں تو کسی کی اندھیری زندگی میں اجالا کر دیں کسی کی پریشانی کو دور کر دیں آپ کی زندگی بھی منور ہو جائے گی
٢٤) اللہ پاک سے ہر وقت ایمان و عافیت کا سوال کرنا چاہیے کیونکہ دل اور دن بدلنے میں دیر نہیں لگتی
٢٥) انسان اگر بھٹک جائے تو فوراً توبہ کرلے اور واپس اللہ کی طرف پلٹ آئے انسان کو توبہ کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے
٢٦) بیشک گناہ کرنے سے دل سیاہ ہو جاتا ہے
اور ایک سیاہ دل گناہ کرنے سے گھبراتا نہیں بلکہ ڈٹ کر گناہ کرتا ہے
Islamic quotes in urdu images hd
٢٧) اگر آپ سے وابستہ رشتوں میں کسی سے غلطی ہو جائے تو اس کے لیے اپنے دل کے دروازے مکمل بند نہ کریں بلکہ اسے لوٹ کر آنے کا موقع دیا جائے غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں
Inspirational islamic quotes in urdu
٢٨) انسان سکون کی تلاش میں دربدر پھرتا ہے
لیکن جو سکون دیتا ہے اس اللہ کو یاد نہیں کرتا کیونکہ دلوں کا سکون اللہ نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے
Islamic quotes in urdu images wallpaper
٢٩) دنیا میں آپ سے کوئی ناراض ہو جائے تو آپ اس کی کتنی منتیں کرتے ہیں اسکو مناتے ہیں لیکن جب آپ گناہ کر کے اللہ کے سامنے ایک آنسو بہا دیں تو اللہ پاک آپ کے ایک آنسو سے مان جاتا ہے اللہ پاک کتنا رحیم و مہربان ہے
٣٠) بیشک قرآن شفا ہے بیمار دلوں کے لیے اور قرآن پاک پتھروں کو موم کر دیتا ہے اور ٹوٹے دلوں کو جوڑ دیتا ہے
Urdu islamic quotes images wallpaper
٣١) دنیا کے مکانات و محلات تو پیسوں سے بنتے ہیں جو صرف امیر لوگ بناتے ہیں جبکہ آخرت کے مکانات صرف نیک اعمال سے بنتے ہیں جو غریب بھی بنا سکتا ہے
٣٢) حالات جیسے بھی ہوں ہمیشہ خوش اور مطمئن رہیں پریشانی سے سکون بھی برباد ہوتا ہے اور مشکل بھی دور نہیں ہوتی
Islamic quotes in urdu for whatsapp dp
٣٣) سجدوں سے تعلق مضبوط رکھیں کیونکہ جوانی بار بار نہیں آتی اللہ پاک کو جوانی کی عبادت بہت پسند ہے
٣٤) جو اللہ پاک حضرت یوسف علیہ السلام کو کنویں سے نکال کر مصر کے تخت پر بٹھا سکتا ہے وہ رب تمہاری مشکلات کو بھی خوشیوں میں بدلنے پر قادر ہے
Motivational islamic quotes in urdu
٣٥) دنیا کی خواہش ایک سمندر کی طرح ہے
جس کا پانی جتنا پی لو لیکن پیاس نہیں بجھتی اور مزید کی خواہش باقی رہتی ہے
دوستوں امید ہے کہ آپ کو ہماری محنت ہماری اسلامی معلومات پسند آئی ہوگی آپ بھی Motivational islamic quotes, کو صدقہ جاریہ کی نیت سے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور اس کار خیر کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ہماری پوسٹ کو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ خوب شیئر کریں.. ہمیں اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں..
اللہ حافظ فی امان اللہ
Post a Comment